جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پنجاب میں سینٹ کے بلامقابلہ انتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب میں سینٹ کے بلامقابلہ انتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اسپیکر اسمبلی پرویز الہٰی نے اس کے لیے مبینہ طور پر مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے عطا تارڑ کے ذریعے ن لیگی قیادت سے رابطہ کیا، پرویزالہٰی کا سابق صدر آصف علی زرداری سے فون پر رابطہ ہوا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

پرویزالہٰی کے رابطے کے بعد پیپلز پارٹی نے پنجاب سے اپنا امیدوار واپس لیا، پرویز الہٰی کے رابطہ کرنے پر ن لیگی قیادت نے زائد امیدواروں کے کاغذات واپس لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوار کامیاب ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.