مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو دیوار کے ساتھ کون لگا رہا ہے؟سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔
پرویز الہٰی سے اختلافات کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کیا آج تک میں نےپرویز الہٰی یا انہوں نے میرے خلاف کوئی بیان دیا؟
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا۔
ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔
الیکشن کمیشن یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔
Comments are closed.