بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈیجٹل گردواری مکمل نہ کرنے والے اضلاع کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سینئر ممبر کا کہنا تھا کہ جائیداد کی تصدیق کے لیے نیا پورٹل سسٹم متعارف کروایا جائے گا، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی جائیداد کی تفصیل حاصل کرسکیں گے۔
زاہد اختر زمان نے مزید کہا کہ نیا پورٹل سسٹم شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورٹل پر جائیداد کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ موجود ہوگا۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کا کہنا تھا کہ پورٹل پر کرایہ نامہ کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی جبکہ سیل ایگریمنٹ کی رجسٹریشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.