وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر ان کی تعداد پوری تھی تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیا؟
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین اور علیم خان کو پارٹی سے بےدخل کیا، ان دونوں کے جانے کے بعد پی ٹی آئی کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بقول پرویز الہٰی کی وجہ سے ان کی پارٹی کی ساکھ خراب ہو رہی ہے، پی ٹی آئی نے مونس الہٰی اور پرویز الہٰی پر الزامات لگائے ہیں۔
Comments are closed.