جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب میں بلدیاتی نمائندے سیاسی جماعت کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، تاج حیدر، الیکشن کمیشن کو خط

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ضابطہ اخلاق سے متعلق خط تحریر کیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب میں ولیج کونسل فوری طور پر ختم کی جائیں۔ 

تاج حیدر کے خط میں کہا گیا کہ ولیج کونسلز پنجاب میں نوکریاں اور ٹھیکے دینا الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ میئرز، چیئرمین صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا چاہیں تو کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ 

خط کے مطابق بلدیاتی منتخب نمائندے الیکشن لڑنے کے لئے انتخابی مہم چلانا چاہتے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے سیکشن 18 میں اتنی ترمیم کر کے میئر اور چیئرمین سمیت ناظم کا نام نکال دیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر کے خط کے مطابق انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی نمائندے مخصوص سیاسی جماعت کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔  

خط کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی نمائندے مخصوص سیاسی جماعت کے وفاداروں کو نوکریاں اور ٹھیکے دے رہے ہیں۔ خط کے مطابق الیکشن کمیشن سے ملاقات میں پنجاب کے ان معاملات کی نشاندہی کی تھی اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کی غیر قانونی عمل میں شریک ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ 

خط کے مطابق ایسا کوئی قانون نہیں جو میئر، چیئرمین اور ناظم کو قومی و صوبائی الیکشن لڑنے سے روکتا ہو۔ ایسے بہت کیسز ہیں جن میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب افراد کاغذات فائل کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.