لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی گیارہویں روز بھی جاری ہے۔
لاہور میں بجلی چوری میں ملوث 10 انڈسٹریل، 4 زرعی، 72 کمرشل اور 669 ڈومیسٹک سمیت 755 غیرقانونی کنکشنز پکڑے گئے۔
کارروائی کے دوران 222 مقدمات درج اور 34 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
غیرقانونی کنکشن منقطع کرنے کے دوران 40 کروڑ 94 لاکھ 52 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
فیصل آباد کے 8 اضلاع میں کارروائی کے دوران مزید 104 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں، جن پر ایک کروڑ 16 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
جنوبی پنجاب میں 9 روز کے دوران 4741 بجلی چوروں پر 18 کروڑ 16 لاکھ روپے جرمانے عائد ہوئے۔
کارروائی کے دوران 1933 مقدمات درج کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 64 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
Comments are closed.