جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

پنجاب میں بارش کے دوران حادثات، 24 گھنٹوں میں 17 افراد جاں بحق

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے متعلق گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 اموات رپورٹ ہوئیں، گوجرانوالہ میں مختلف حادثات سے 6 افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ اور چکوال میں 3، 3 اموات رپورٹ جبکہ جھنگ اور فیصل آباد میں بارش سے مختلف حادثات میں ایک، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم کے کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 49 افراد زخمی ہوئے۔ شہری نقصانات کی اطلاع کےلیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔ 

ادھر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب بھر کی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے مشینری، عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.