ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھرتیاں میرٹ کی بنیادوں پر ہوں گی، بھرتیوں کا میرٹ تعلیم اور تجربہ ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی، جہاں پہلے مرحلے میں 16 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی مرضی کی چیزیں دیکھنا چاہتی ہے۔ حکومت کا کام یہ نہیں کہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولے، عوام جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔
انہوں نے آئی جی پولیس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کے تبادلے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
Comments are closed.