جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ہائی الرٹ میں کہا گیا کہ 8 تا 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے سے صوبے میں سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا اور انہیں فوری طور پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.