بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں اومی کرون کیسز میں اضافہ

پنجاب میں اومی کرون کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کیسز کی تعداد 295 ہوگئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں مزید 17 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اومی کرون کے 16 کیسز لاہور اور 1 ساہیوال سے رپورٹ ہوا، لاہور میں اومی کرون کیسز کی تعداد 286 ہو گئی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے زیادہ رہی۔

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں گزشتہ روز 5 ہزار 168 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 780 کورونا کیسز سامنے آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.