سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سر بمہر رپورٹ جمع کرا دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ رجسٹرارآفس میں جمع کرائی گئی۔
رپورٹ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر کے چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے حکومت کو پنجاب الیکشن کے انعقاد کے لیے 10 اپریل تک فنڈز کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے سیکیورٹی کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی تھی۔
عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ نےمناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق آج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا۔
Comments are closed.