پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالتِ عالیہ میں شہری کی طرف سے وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان اور سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتِ عالیہ نے پنجاب میں الیکشن کی فوری تاریخ کے اعلان کا حکم دیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.