جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار

لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر دائر درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس جواد حسن نے شہری منیر احمد کی الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہورہائی کورٹ نے درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ایسے میں توہینِ عدالت کی درخواست کا جواز نہیں رہتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.