پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک دیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک دیا، جب تک الیکشن کی حتمی تاریخ نہیں آتی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ پنجاب کے تمام ڈویژن کوآرڈینیٹرز کی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا، شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں کی فہرستیں چیئرمین تحریک انصاف کے پاس ہی رہیں گی۔
پی ٹی آئی کے ڈویژنل کو آرڈینیٹر خیال کاسترو کا کہنا ہے کہ ابھی امیدواروں کے نام کا اعلان نہ کرنے کا مقصد پارٹی کے اندرونی اختلافات سے بچنا ہے، اعلان کیا گیا تو امیدواروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع ہو سکتی ہیں۔
خیال کاسترو کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے بعد نام فائنل کیے جائیں گے۔
Comments are closed.