محمد عامر جان کو کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سید نجف اقبال کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ واصف خورشید کو سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن نبیل جاوید کا تبادلہ کرکے سیکریٹری لیبر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ وقاص علی محمود کو سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب تعینات کیا گیا۔ وقاص علی محمود کو سیکریٹری سوشل ویلفئر کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر حسین غازی، پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر تعینات کیے گئے ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی پبلک لائبریریز پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ذیشان جاوید کو ڈی جی پی ایچ اے تعینات کردیا گیا۔ ثمن رائے کو ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر پنجاب تعینات کردیا گیا۔
Comments are closed.