لاہور اور دیگر شہروں میں اسموگ کی صورتحال میں کمی آئی ہے، جس کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نگراں صوبائی وزیر عامر میر کے مطابق مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات 18دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔ اگلے ہفتےاسموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ جائزے کے بعد اسموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔
Comments are closed.