نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے کابینہ کی اسموگ کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے جس میں مختلف محکموں سے رپورٹس لی جاتی ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے اسموگ کی صورت حال میں بہتری ہوئی۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں بدھ کو ورک فرام ہوم کے معاملے پر غور ہو گا، آئندہ اجلاس میں اسموگ کی وجہ سے اسکولوں کو آن لائن کرنے پر بھی غور ہو گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس ہفتے 1 سے 2 دن ورک فرام ہوم اور آن لائن اسکول پر غور ہو سکتا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کرنے پر بھی غور ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودگی بھی لاہور اور دیگر شہروں کو متاثر کر رہی ہے۔
Comments are closed.