بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں اسموگ، نزلہ، کھانسی کا خدشہ

لاہور سمیت پنجاب کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے ماحول میں اسموگ واضح ہونے لگی، جس سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑھتی فضائی آلودگی ماحول اور صحت پر اثر انداز ہونے لگی۔

آج ساہیوال میں 454 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ ماحولیات کے مطابق آج پنجاب میں 454 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ ہوئی۔

فضائی آلودگی رائے ونڈ میں 409، فیصل آباد میں 375، لاہور میں 336، گوجرانوالہ میں 246، بہاولپور میں 237 اور مرید کے کی فضاء میں 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز بڑھنے سے اسموگ ماحول پر اثر انداز ہونے لگی۔

دنیا میں بھر کے اہم شہروں میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے فضائی آلودگی میں پڑوسی ملک بھارت کا دارالحکومت دہلی آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے، جبکہ لاہور کو دوسرے اور کراچی کو تیسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

فضائی آلودگی لاہور کے ملتان روڈ پر 463، وحدت روڈ پر 453، فتح گڑھ میں 450، انارکلی بازار میں 449، ٹاؤن شپ میں 433 اور ماڈل ٹاؤن میں 413 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.