اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نومبر کے 12 دنوں میں اتائیوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور میں کارروائیوں کے درمیان 45 اتائیوں کی دکانیں سیل کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران شیخوپورہ میں 24، بہاولنگر میں 21 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق ننکانہ صاحب میں 20  اور راولپنڈی میں 18 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملتان میں17، اوکاڑہ  اور جہلم میں 15، 15 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.