حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہوئے جن پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار کیئے گئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 860 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے ان کو رہا کیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعدرضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.