بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: مزید 5 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے

صوبۂ پنجاب کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں 5 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر سے کورونا وائرس کے 80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 231 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 68 فیصد پر آ گئی۔

محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا کہ اس دوران صوبے میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 0 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 29 تشخیصی ٹیسٹ کیئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 391 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 322 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 01 فیصد پر آ گئی۔

محکمۂ صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کورونا وائرس کے لاہور میں 47 اور راولپنڈی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب محکمۂ صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.