پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 202 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ علی جان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے8 ہزار 523 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 95، گوجرانوالہ میں41، راولپنڈی میں 20، ملتان میں 17، فیصل آباد میں 12، شیخو پورہ میں 5، حافظ آباد میں 3، اوکاڑہ اور بہاولپور میں ڈینگی کے 2، 2، اٹک، سرگودھا، خانیوال، چکوال، پاکپتن میں ڈینگی کا 1، 1 نیا مریض سامنے آیا ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ علی جان کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 172 مریض زیرِ علاج ہیں۔
Comments are closed.