اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

پنجاب لوکل گورنمنٹ کا ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق نیا لائحہ عمل تیار

لاہور: پنجاب لوکل گورنمنٹ نے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق نیا لائحہ عمل تیار کرلیا ۔

لاہور پنجاب لوکل گورنمنٹ نے صوبے بھر کی 4015 یونین کونسلز کے ساڑھے بارہ ملازمین کی تنخواہوں کا نیا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو تنخواہیں اے جی آفس سے ملیں گی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کے باقی ملازمین کو تنخواہیں پرانے طریقہ کار کے تحت ہی جاری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی منظوری کے بعد پیدا ہوا تھا۔

You might also like

Comments are closed.