ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

پنجاب: غیرمعیاری انجیکشن سے آنکھوں کے انفیکشن کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

غیرمعیاری انجیکشن سے آنکھوں کے انفیکشن کے معاملے پر پنجاب کے نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے 5 رکنی کمیٹی بنادی۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ کمیٹی تحقیقات کے بعد رپورٹ 3 دن میں پیش کرے گی، کمیٹی ایسی صورتحال سے بچنے کےلیے تجاویز بھی پیش کرے گی۔

ماہر امراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ جعلی انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے پردے متاثر ہوئے

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے کنوینر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر اسد اسلم خان ہیں جبکہ ممبران میں ڈی جی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ محمد سہیل، ڈاکٹر محمد معین، لاہور جنرل اسپتال کی ڈاکٹر طیبہ، سروسز اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر محسن شامل ہیں۔ 

نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام ڈاکٹرز اور مریضوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ غیرمعیاری انجیکشن استعمال نہ کریں جبکہ میڈیکل اسٹورز، ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز بھی غیرمعیاری انجیکشن استعمال نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.