محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی جانب سے پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے 3 شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ملتان، بہاول پور اور ڈی جی خان میں کی گئی، جس کے دوران گرفتار کیے گئے تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔
گرفتار خاتون کالعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔
گرفتاردہشت گردوں میں عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس،عمر بن خالد شامل ہیں۔
یہ دہشت گرد عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.