پنجاب میں عاشورہ پر سخت سیکیورٹی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر موبائل نیٹ ورک بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ صوبے میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ عاشورہ کے موقع پر صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلوسوں کو روٹ کے حوالے سے پابند بنایا جائے گا۔
وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت سمجھیں گے موبائل سروس بند کریں گے۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ صوبے کی سطح پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، تمام اضلاع کے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیے گئے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی ڈی نے کل لاہور میں 2 دہشت گرد پکڑے جو مجالس کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔
Comments are closed.