پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی 15 نشستوں پر آگے جبکہ مسلم لیگ ن 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ایک نشست پر آزاد امیدوار آگے ہے۔
پی پی 7 راولپنڈی 2 کے 65 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 15371 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان 15283 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 83 خوشاب کے 62 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک حسن اسلم خان 11389 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار محمد آصف ملک 11232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 90 بھکر کے6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے عرفان اللّٰہ خان نیازی 2724 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ ن لیگ کے سعید اکبر خان 1438 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 97 کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےعلی افضل ساہی 1780 ووٹ لےکر آگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد اجمل 1544 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جھنگ میں موجود پی پی 125 کے 82 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم 33119 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے فیصل حیات نے 21730ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پی پی 127 جھنگ کے 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز 14456 ووٹ لے کر آگے ہیں ، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مہر محمد اسلم 9840 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
شیخوپورہ میں پی پی 140 کے 29 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک 7449 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود نے 5238 ووٹ حاصل کیے۔
لاہور کے حلقے پی پی 158 کے 37 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم عثمان 7040 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا احسن 5754 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور کے حلقے پی پی 167 کے 32 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر احمد گجر7271 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیر احمد چوہان نے 4549 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی کھوکھر 9080 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے محمد نواز اعوان 5403 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 170 لاہور کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس 1145 ووٹ لے کر آگے اور مسلم لیگ ن کے محمد امین ذوالقرنین کو 880 ووٹ ملے ہیں۔
ساہیوال میں پی پی 202 کے 99 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال 36022 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے29130 ووٹ حاصل کیے۔
ملتان کے حلقہ پی پی 217 کے 51 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زین حسین قریشی 18543 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم نے15457 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 224 لودھراں کے 74 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ 28698 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے زوار حسین 25618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 237 بہاولنگر1 اور 4 پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے فدا حسین 1360 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےسیدآفتاب رضا نے سات سو انہتر ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پی پی 272 مظفر گڑھ کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان 10335 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیدہ زہرا باسط بخاری 8671 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر موجود ہیں۔
پی پی 273 مظفر گڑھ کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یاسر عرفات 1442 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سبطین رضا 1376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 282 لیہ کے دو پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا 464 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان 281 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے14 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےسردارمحمدسیف الدین کھوسہ 3،255 ووٹ لےکر آگے ہیں،جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان نے 2،328 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران کیا کچھ ہوا؟ لنک پر کلک کر کے تفصیلات حاصل کرلیں۔
Comments are closed.