پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سیاستدانوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی کا حصہ بننےجارہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان سے اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے، پنجاب سےبھی سیاستدانوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی کاحصہ بننےجارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ا نتخابات کے بعد بلوچستان میں عوامی راج اور جیالا وزیر اعلی ہو گا۔
حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی کا اصل بگل بج چکا ہے، اب راج کرے گی خلق خدا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور سابق گورنر عبدالقادر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
Comments are closed.