وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدرات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس ہوا۔
شہباز شریف نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کےلیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قیمت کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب سے خیبرپختونخوا کو 10 کلو آٹے کے 3 لاکھ تھیلے روز دیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.