سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 3 ہزار 368 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں پر توڑ پھوڑ کی گئی اور نذر آتش کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
Comments are closed.