حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری محکموں کو 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
سول سیکریٹریٹ پنجاب کے ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں کو 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ اور میڈیا سے شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سول سیکریٹریٹ پنجاب کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی والے سرکاری محکمے کو شاباش ملے گی۔
سول سیکریٹریٹ پنجاب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری محکموں کی سرزنش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.