پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے دستیاب وسائل کی تفصیل جاری کردی گئی۔
سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان نے بتایا کہ کورونا کے متاثرہ 128319مریض صحتیاب ہو کر واپس جاچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 7280 میں سے 6334 بستر خالی ہیں جبکہ صرف لاہور کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 2174 بستروں میں سے 1851 خالی ہیں۔
سیکریٹری صحت نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں 4547 بستروں میں سے 4172 خالی ہیں۔
نبیل اعوان کا کہنا تھا کہ لاہور میں آئیسولیشن وارڈز میں 1443 بستروں میں سے 1345خالی ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے HDUs میں مختص 2211 میں سے 1755 بستر خالی ہیں۔
سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے HDUs میں مختص 543 بستروں میں سے387 خالی ہیں۔
Comments are closed.