جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب: سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن، اجلاس آج 12 بجے طلب

اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز پر غور کے لیے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے کیبنٹ کمیٹی برائے انسدادِ اسموگ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں، رواں جمعے کو تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ہفتے کے روز بھی مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر، فیکٹریاں اور ریسٹورنٹس مکمل بند کرنے کی تجویز دی جائے گی جبکہ صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز ہے، سرکاری دفاتر میں بھی آدھے ملازمین کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعے اور ہفتے کو سافٹ لاک ڈاؤن کے بعد ناکے لگانے کی بھی تجویز تیار کی گئی ہے۔

اسی طرح خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند کرنے، بڑے جرمانے عائد کرنے اور لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی تجویز زیرِ غور ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.