بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت ینگ ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ینگ ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں صوبے میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے مخلتف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب کے دور دراز علاقوں کے نوجوان کرکٹرز کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

اس ملاقات میں رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری مونس الہٰی بھی شریک تھے۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ یقین ہے پاکستانی ٹیم ایشیا کپ جیت کر وطن لوٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اسپورٹس کو نچلی سطح پر فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ینگ ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، کرکٹ نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے، نوجوان کرکٹرز کو تمام سہولتیں دیں گے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے رمیز راجہ نے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کا کھیلوں کے فروغ کے لیے وژن قابلِ تحسین ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.