وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہٹانے کی باتیں (ن) لیگ کی بڑھکیں ہیں، ان سے کچھ نہیں ہونا ہے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیس سال (ن) لیگ کے ساتھ سیاست کی ہے، (ن) لیگ والوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہے کہ جھوٹے کیس کیسے بنانے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کام پکڑا ہے کہ رانا ثناء کو عمر قید ہونی ہے۔
اس سوال پر کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے، کیا آپ نے ان سے بات کی؟ پرویز الٰہی بولے آصف زرداری کے پاس اپنے ڈاکٹرز اور اسپتال ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح بھی کر دیا۔
Comments are closed.