بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت گرانے کو تیار ہیں، رانا ثناء ﷲ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کے لیے بالکل تیار ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس نمبر پورے ہیں تو دکھائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت گرا دی تو مرکزی حکومت بھی دس دن کے اندر اندر گر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے طاقت ور حلقوں کا کم از کم نیوٹرل ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کا مقصد اپنے لیے ریلیف حاصل کرنا تھا، حکومت گرانا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.