بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت کے 3 افسران کے تقرر و تبادلے، احکامات جاری

پنجاب حکومت نے 3 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے عبدالرؤف کو ایڈیشنل سیکریٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ 

محمد اصغر ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ آب پاشی جبکہ ظہیر حسن کو محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے اسپیشل سیکریٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ظہیر حسن کو پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.