وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لیے مثال بنانا چاہتے ہیں، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت 360 ارب روپے کے فنڈز ملنے سے ترقی کا انقلاب آئے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گجرات کے ارکانِ صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور، میاں محمد اختر حیات اور محمد ارشد چوہدری نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بعض علاقوں کو دانستہ پسماندہ رکھا گیا، ماضی کی روایات کے برعکس عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے ترجیحاً مکمل کرائیں گے۔
Comments are closed.