الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 193راجن پور میں ضمنی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنےکی درخواست کی تھی، پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اور تھریٹس کے پیش نظر درخواست کی تھی۔
ہوم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردی اور خودکش حملوں کا خدشہ ہے، پولنگ اسٹاف کو اغوا کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.