پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

پنجاب حکومت کی صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولیات ختم ہونے کی تردید

پنجاب حکومت نے صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولیات ختم ہونے کی تردید کردی۔

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اسٹیٹ لائف انشورنس سے نیا معاہدہ کر رہی ہے اور صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولت بلا تعطل جاری رہے گی۔

 ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بہتری لا رہے ہیں، صحت کارڈ نہ بند کر رہے ہیں اور نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات محدود کر رہے ہیں۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج معطل ہوگیا، جس کے باعث نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو اسٹنٹس سمیت ہارٹ سرجریز غیر معینہ مدت تک بند کردی گئیں۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے تمام نجی اسپتالوں کو کہا تھا کہ یکم جولائی سے نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کا صحت کارڈ پر علاج نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.