جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

پنجاب حکومت کی رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف اپیل خارج

لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ سنگل بینچ کے این او سی جاری کرنے کےحکم پر عملدرآمد کے بجائے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.