منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

پنجاب حکومت کی اے ٹی سی جج اعجاز احمد کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید

پنجاب حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کر دی۔

جاری کیے گئے بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا۔

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو غیر معمولی سہولت کاری پہنچانے پر ایک جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر پنجاب حکومت نے ایک جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.