مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نون لیگ نے ملک بھر میں 55 اسپتال بنائے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس سے باہر نکلیں ہر طرف نون لیگ کے منصوبے نظر آئیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے لیور ٹرانسپلانٹ کا اسپتال بنایا ہے، پنجاب حکومت نے ساڑھے تین سال میں ایک بھی کورونا کی ڈوز نہیں خریدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگی وہ چین، ڈبلیو ایچ او، امریکا اور برطانیہ سے خیرات میں ملی ہیں، بزدار حکومت کے پاس اپنے وزراء کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے پیسے ہیں، لیکن ویکسین خریدنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزراء کی تقریروں سے شریف خاندان کا ذکر نکال دیں تو یہ سب صفر ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا تھا کہ لیگی حکومت نے زندگی کے کسی بھی شعبے میں کچھ نہیں کیا، یہ لوگ اپنے ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے جمع کراتے رہے،شہباز شریف نے دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے، ان شاءﷲ احتساب کا عمل اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔
Comments are closed.