پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات میں ملوث ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا افراد کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی نے ملوث171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
Comments are closed.