بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

پنجاب حکومت کا جڑانوالہ واقعے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم

پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ  قرآن پاک کی بےحرمتی کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے، اقلیت کی آبادیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنایا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

حکومت پنجاب نے کہا کہ امن کمیٹی کو متحرک کیا گیا، پولیس نے 100سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا، کمشنر، ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)، ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر (سی پی او)  فیصل آباد نفری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کا مبینہ واقعہ پیش آیا، مشتعل افراد نے 4 گرجا گھر، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.