کورونا کے بعد سیلاب سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہونے کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے موجودہ تعلیمی سال میں نصاب کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نصاب 20 فیصد کم کرنے سے متعلق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلی سے دسویں جماعت تک کے بچوں کا پیپر 80 فیصد سلیبس میں سے لیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اسکول متاثر ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.