پنجاب حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کا اعلان کردیا۔
وزیرِ کھیل پنجاب نے بتایا کہ ملکی تاریخ کی سب سےبڑی اسکرین نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نصب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میچ دیکھنے کیلئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں انٹری فری ہوگی، جبکہ متاثرین سیلاب کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ بھی لگایا جائے گا۔
وزیرِ کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپورٹس، شوبز شخصیات بھی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.