پنجاب حکومت نے آئندہ انتخابات کے لیے مضبوط امیدواروں کیلئے کام شروع کردیا، پنجاب حکومت نے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کا ڈیٹا بھی جمع کرنا شروع کردیا، تمام اضلاع سے حکومتی اور مخالف امیدواروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے اراکین اسمبلی کی معلومات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی، اراکین اسمبلی سے ان کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز کے متعلق بھی تفصیل طلب کی گئی ہے۔
حکومتی اراکین اسمبلی 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات کا ریکارڈ بھی جمع کرائیں گے، حلقے میں برادری اور شخصی ووٹ کیساتھ مخالفین کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
Comments are closed.