منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

پنجاب حکومت نے جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی

پنجاب حکومت نے جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔

نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی صحافیوں سے زیادتیوں کی تحقیقات اور ان کے ازالہ کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ 

عامر میر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے، صدر پی یو جے اور صدر لاہور پریس کلب بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.