بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت نے آٹا سستا کرنے کا ہوم ورک مکمل کرلیا، ذرائع محکمہ خوراک

پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے آٹا سستا کرنے کا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 880 روپے میں عام آدمی کو ملے گا جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے ہوگی۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق صوبائی حکومت نے اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سستے آٹے کے حوالے سے ایک، دو روز میں اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سبسڈی 2 ماہ کے لیے ہوگی، بوجھ حکومت بھی برداشت کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.